ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا علامہ اقبال کو اردو زبان میں خراج تحسین

ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا علامہ اقبال کو اردو زبان میں خراج تحسین

ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا علامہ اقبال کو اردو زبان میں خراج تحسین

ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا علامہ اقبال کو اردو زبان میں خراج تحسین۔۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا  خیر مقدمی جواب

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یوم اقبال کے موقع پر اردو زبان میں علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا جس پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق و مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر  ملک بھر میں یوم اقبال منایا گیا، اس دن کی مناسبت سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اردو میں ٹویٹر پیغام کے ذریعے علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواد ظریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال فخر عالم اسلام اور بین الاقوامی شاعرو مفکر کا درجہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اتحاد بین المسلمین کیلئے جو درد دل رکھتے تھے وہ آج عالم اسلام کیلئے درپیش تشویش ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں علامہ اقبال کا ایک شعر بھی شامل کیا اور پاکستانی قوم کو یوم اقبال کی مبارک باد پیش کی۔

جواد ظریف کے اردو زبان میں علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اردو زبان میں ٹویٹر پر ہی جواب دیا۔

شاہ محمود قریشی نے علامہ اقبال کا ایک شعر اپنے پیغام کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبات کا شکریہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ علامہ اقبال کے افکار و اخلاق پر عمل پیرا ہونے سے مسلمانوں میں زیادہ سے زیادہ اتفاق و اتحاد پیدا ہوگا۔

The post ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا علامہ اقبال کو اردو زبان میں خراج تحسین appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: