ایف آئی اے نے قومی ایئرلائن کے سابق ایم ڈی اور ڈائریکٹر ایچ آر کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے قومی ایئرلائن کے سابق ایم ڈی اور ڈائریکٹر ایچ آر کو گرفتار کر لیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرفتار کر لیا  ہے۔

پی آئی اے کے دونوں سابق عہدیداران کو کراچی سے ایف آئی اے حکام نے گرفتار کیا۔ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان پر اختیارت کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے دونوں سابق افسران کو غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے قاعدگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان نے سابق ڈپٹی ایم ڈی کی بھرتی میں اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور پی آئی اے ایکٹ رولز کی بھی خلاف ورزی کی۔

The post ایف آئی اے نے قومی ایئرلائن کے سابق ایم ڈی اور ڈائریکٹر ایچ آر کو گرفتار کر لیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: