ایف آئی اے کا کراچی کے مشہور سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ، کمپیوٹر زتحویل میں لے لیے

ایف آئی اے کا کراچی کے مشہور سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ، کمپیوٹر تحویل میں لے لیے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کا خفیہ اطلاع کی بنا پر کراچی شارع فیصل پر واقع پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں مشہور سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ، حکام کی بزنس ایونیو میں قائم سافٹ وئیر ہاوس میں موجود افراد سے پوچھ گچھ، بزنس ایونیو کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سے ایف آئی اے سائبر کرائم کا عملہ سافٹ ویئر ہاؤس میں ہی موجود تھا۔ ابھی تک ایف آئی اے کی جانب سے 8 افراد کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ۔ اس کے علاوہ دفتر میں موجود کمپیوٹر اور دستاویز سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبرکرائم ونگ نے ایک شخص کو گرفتار جبکہ آلات ، دستاویزات اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشکوک بین الاقوامی روابط کی اطلاعات پر کاروائی کی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے مشکوک اور مبہم کارروائیوں میں ملوث سافٹ ویئر ہاؤس کے کمپیوٹر و دیگر سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ باقی کمپیوٹروں کے ڈیٹا کی بھی چھان بین جاری ہے۔ مگر اس حوالے سے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سرکاری اعلامیہ جاری ہونے سے پہلے مزید تفصیلات نہیں دی جا سکتیں۔

چھاپہ مار ٹیم کو لیڈ کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبد الغفار کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں، یہاں کام کرنے والوں کے فون بھی ٹیپ کیے جا رہے تھے اور اب واچ مین کو بھی تحویل میں لے کر اس سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

The post ایف آئی اے کا کراچی کے مشہور سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ، کمپیوٹر زتحویل میں لے لیے appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: