ایف آئی اے کی جانب سے 1210 انتہائی مطلوب افراد کی فہرست جاری

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے جرائم میں ملوث 1210 انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست جاری کردی ہے، ان ملزمان میں بانی ایم کیو ایم، ن لیگ لندن کے رہنما ناصر محمود بٹ کا نام بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سابق صدر پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز صدیقی ، سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر حملے کے ملزمان کے نام بھی شامل ہیں۔

ملک کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کے مجرم بانی ایم کیو ایم، جج ارشد ملک اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر محمود بٹ ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو اغوا کرنے والے اور ممبئی حملہ میں ملوث نامزد ملزمان کو بھی انتہائی مطلوب ملزم قراردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق 1210 ملزمان میں سے 737 کا تعلق خیبرپختونخوا،161 کا بلوچستان، پنجاب کے 122، سندھ کے 100، 32 کا تعلق اسلام آباد جبکہ 30 ملزمان گلگت بلتستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

The post ایف آئی اے کی جانب سے 1210 انتہائی مطلوب افراد کی فہرست جاری appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: