ایم ڈی پی ٹی وی بھی چیئرمین نعیم بخاری کے عتاب کا نشانہ بن گئے

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور بھی چیئرمین پی ٹی وی بورڈ نعیم بخاری کے عتاب کا نشانہ بن گئے اور نام نہاد چارٹ شیٹ کے ذریعے انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے نعیم بخاریکے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا جس پر نعیم بخاری نے پی ٹی وی بورڈ کو استعمال کرتے ہوئے ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی اور انہیں چارج شیٹ بھی کر دیا جس پر عامر منظور کا یہ موقف سامنے آیا ہے کہ یہ سب کچھ

نعیم بخاری کی ایماء پر ہو رہا ہے اور جو چارج شیٹ میں ان پر الزامات لگائے گئے ہیں وہ قطعی طور پر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔ان کا یہ موقف ہے کہ وہ ادارے کو مستحکم کرنے کی کوشش میں مصروف تھے لیکن نعیم بخاری کو یہ سب پسند نہیں آیا اور انہوں نے من مانی پر مبنی فیصلے کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ کیا،ایم ڈی کا یہ بھی موقف تھا کہ وہ اس سرکاری ادارے کو قواعد کے تحت چلا رہے تھے اور جو منڈیٹ عمران خان نے دیا تھا اس کے مطابق آگے بڑھ رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کو مالی طور پر بہتر کرنے کی کوششیں باآور ثابت ہوئیں اور اس ریاستی ادارے نے آپریشنل منافع بھی دکھانا شروع کر دیا تھا اس کے باوجود ان کے خلاف ایک منظم مہم چلائی گئی اور ان پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے کارروائی کی گئی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: