این اے 75 ضمنی الیکشن کو فافن نے2018 کی نسبت زیادہ شفاف قراردیدیا

این اے 75 کے واقعات کے باوجود حالیہ ضمنی انتخابات 2018ء کے عام انتخابات سے بہتر تھے، فافن

تفصیلات کے مطابق انتخابی عمل کا جائزہ لینے والے ادارہ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے حالیہ ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے، اس میں فافن نے کہا ہے کہ این اے 75 میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات کے باوجود ضمنی انتخابات 2018 کے عام انتخابات سے بہتر تھے۔

انتخابی عمل کا جائزہ لینے والے ادارہ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے اپنی رپورٹ میں 16 سے 21 فروری تک ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ اور گنتی کے عمل میں بہتری آنے پر اظہار اطمینان کیا ہے، تاہم انتخابات کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہاین اے 75 میں پولنگ سٹیشنز کے باہر انتظامی امور میں بہتری کی ضرورت ہے، جو بھی سرکاری افسران انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں حائل کیں ان کو جرمانے اور سخت قسم کی سزائیں دی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے قریب 71 فیصد پارٹی کیمپس کی اجازت دینا اخلاق کی خلاف ورزی ہے جبکہ ضمنی انتخابات کے دوران ایک ایک کمرے میں متعدد پولنگ بوتھ بنائے گئے جس کی وجہ سے سماجی دوری کی خلاف ورزی سمیت رش رہا۔

The post این اے 75 ضمنی الیکشن کو فافن نے2018 کی نسبت زیادہ شفاف قراردیدیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: