
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے رزلٹ سے متعلق بتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آنے کے بعد تحریک انصاف فاتح قرار پائی ہے۔
ڈسکہ NA75 ضمنی الیکشن کے تمام 360 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 7,827 ووٹس کی برتری حاصل کرکے میدان مار چکی ہے! ن لیگ کے احسن اقبال، جاوید لطیف، کنیز جونیئر اور عطا تارڑ نے RO کو یرغمال بنارکھا ہے۔ الیکشن نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 20, 2021
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ این اے 75 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آنے کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی 7ہزار 827 ووٹوں کی برتری سے میدان مار چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو یرغمال بنا کر الیکشن کے نتائج جاری کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا احسن اقبال، جاوید لطیف، کنیز جونیئر اور عطا تارڑ نے آر او کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
اس کے علاوہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے ورکرز نے فائرنگ کی اور پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں جہاں جہاں موقع ملا پولنگ روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا۔ ن لیگ والوں کی ان حرکتوں کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، ن لیگ کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔
The post این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب، تحریک انصاف 7827 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.