این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب، مبینہ دھاندلی کی انکوائری رپورٹ میں دھاندلی ثابت؟

الیکشن کمیشن کو این اے 75 ڈسکہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے انکوائری رپورٹ بھیج دی گئی ہے، فیصلہ آئندہ 2 روز میں ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات ‏کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد انکوائری رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کوغائب کیا گیا اور وہ صبح 6 بجے واپس ‏آۓ۔ نتائج میں ٹیمپرنگ کا خدشہ ہے۔

انکوائری رپورٹ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ڈی آراو اور آر او نے بتایا 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ‏ہے، ڈی آر او تفصیلی رپورٹ بھجوا رہا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر کو آر او کے دفتر پہنچنے ‏کی ہدایت کردی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر کے ساتھ جوائنٹ الیکشن کمشنر بھی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت ‏کرتے ہوئے کہا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔

کیونکہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابی عملے نے خود کولاپتہ کر لیا‏، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے لاپتہ عملےاور پولنگ بیگز ٹریس کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس انکوائری رپورٹ کو الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے الیکشن کمیشن پاکستان کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ان 20 پریزائیڈنگ افسران کے پاس موجود رزلٹ کو حتمی رزلٹ میں شامل کیا جانا چاہیے یا ان 20 پولنگ اسٹیشنوں پر ری الیکشن کرایا جانا چاہیے۔

انکوائری رپورٹ سے متعلق الیکشن کمیشن کے 23 فروری کو ہونے والے اجلاس میں غور ہوگا۔

The post این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب، مبینہ دھاندلی کی انکوائری رپورٹ میں دھاندلی ثابت؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: