ایک دن حضور نبی کریمۖ اپنے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ باتیں کر رہے تھے کہ آپۖ نے دریافت فرمایا درختوں میں سے ایک ایسا درخت ہے جس کے پتے نہیں گرتے اور وہ۔۔۔

ایک دن حضور نبی کریمﷺ نے اپنے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ باتیں کر رہے تھے کہ آپﷺ نے دریافت فرمایا ’’درختوں میں سے ایک ایسا درخت ہے جس کے پتے نہیں گرتے اور وہ مسلمانوں کے مثل ہے، بتائو وہ کون سا درخت ہے؟‘‘ لوگ، جنگل کے درختوں میںپڑے سوچنے لگے جبکہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس درخت کو جانتے تھے۔ مگر انہوں نےصغر سنی اور نوعمری کے سبب جواب نہیں دیا۔ لوگوںنے کہا یا رسول اللہ! آپؐ ہی ہمیںبتا دیجئے۔ نبی کریمؐ نے فرمایا ’’وہ کھجور کا درخت ہے‘‘۔ عبداللہ بن عمر رضیاللہ

عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد گرامی سے کہا کہ میرے دل میں اس کا جواب آ گیا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر تم جواب دے دیتے تو مجھے یہ اس بات سے زیادہ محبوب ہوتا کہ میرے لئے مال کثیر ہو۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: