ایک ہفتے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف

لاہور( این این آئی )ادارہ شماریات کے مطابق 15 اکتوبر کو ختم ہونے والا ہفتہ بھی غریب عوام کے لیے بھاری رہا۔ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ کھانے پینے کی اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر اشیائے ضروریہ.45فیصد مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن کی اوسط قیمت میں ساڑھے 26 روپے 44 پیسے فی کلو اضافہ اور انڈے 9 روپے 25

پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسط 4 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران چینی 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور آٹے کے 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 17 پیسے مہنگا ہوا۔ایک ہفتے کے دوران دال ماش کی قیمت میں پونے دو روپے فی کلو جبکہ حالیہ ہفتے کے دوران چاول، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، چائے سمیت دیگر اشیا ء مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلا، پیاز، لہسن، دال مسور، دال چنا سمیت 9 اشیا ء کی قیمت میں کمی ہوئی اور نمک، مرچ، مٹن سمیت 17 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: