اے ایس آئی بلاول وسان کو قتل کو کرنے کے بعد لاش کو جلانے والے قاتل دوست گرفتار

اے ایس آئی بلاول وسان کو قتل کو کرنے کے بعد لاش کا جلانے والے قاتل دوست گرفتار

اے ایس آئی بلاول وسان کو قتل کو کرنے کے بعد لاش کا جلانے والے قاتل دوست گرفتار

اے ایس آئی بلاول وسان کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، سندھ کے شہر خیرپور میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی نواب خان وسان کے بھانجے اے ایس آئی بلاول وسان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو گاڑی سمیت جلائے جانے کے معاملے میں پولیس نے مقتول کے 2 دوستوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے لاش کو گاڑی سمیت جلا کر قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے معمہ حل کر دیا۔

18 نومبر کی رات کو بھرگڑی کے علاقے کے قریب سےجلی ہوئی ڈبل کیبن گاڑی سے اے ایس آئی بلاول وسان کی مکمل جھلسی ہوئی ناقابلِ شناخت لاش ملی تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اے ایس آئی بلاول وسان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلایا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بلاول وسان کے دونوں ہاتھ اور ٹانگیں کاٹی گئی تھیں، جب کہ اس کی کھوپڑی اور پسلیوں میں بھی فریکچر پایا گیا،ملزمان نے لاش کو گاڑی سمیت جلا کر قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

The post اے ایس آئی بلاول وسان کو قتل کو کرنے کے بعد لاش کو جلانے والے قاتل دوست گرفتار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: