بابر اعظم کو میڈیا میں بدنام کرنے والی خاتون اپنے ہی لگائے گئے الزامات سے مکر گئی

بابر اعظم پر خاتون میڈیا میں بدنام کرنے والی خاتون اپنے ہی لگائے گئے الزامات سے مکر گئی

 بابر اعظم پر خاتون میڈیا میں بدنام کرنے والی خاتون اپنے ہی لگائے گئے الزامات سے مکر گئیتفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بارہ جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی لاہور کی رہائشی خاتون حامیزہ کے الزامات کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، خاتون نے اپنے بیان حلفی میں تمام الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

خاتون کا اپنے بیان حلفی میں کہنا تھا کہ اس کا نہ پہلے کبھی بابر اعظم کے ساتھ کوئی تعلق رہا ہے اور نہ ہی اب اس کا بابر اعظم کے ساتھ اس کا کوئی تعلق ہے، تاہم بابر اعظم پر الزامات لگانے کا مقصد اسے تنگ اور بلیک میل کرنا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ کچھ دوستوں کی جانب سے بہکانے کی وجہ سے میں نے پولیس کو بابر اعظم کے خلاف درخواست دی تھی، لہذا پولیس کو دی گئی میری درخواست بد نیتی پر مبنی تھی اور میں بابر اعظم کے خلاف اپنی درخواست واپس لیتی ہوں۔

یاد رہے کہ عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر ہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی خاتون حامیزہ مختار کا بیان حلفی ریکارڈ کرنے کی پولیس کو ہدایت کی تھی۔

The post بابر اعظم کو میڈیا میں بدنام کرنے والی خاتون اپنے ہی لگائے گئے الزامات سے مکر گئی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: