بابر اعوان نے مسلم لیگ ن پر پابندی کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور اور سیینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے،بابر اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے حکومت گرانے کی بات غیر آئینی ہے،غیر آئینی طریقے سے حکومت گرانے کی باتیں معمولی نہیں ہیں، یہ بات ان کی جماعت پر پابندی عائد کر دیے جانے تک جا سکتی ہے۔

مریم نواز نے کچھ روز قبل ایک جلسے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو سکتی ہے لیکن پہلے تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجا جائے،مریم نواز کے اس بیان پر قانونی ماہرین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ مریم نواز آئین کیخلاف بات کر رہی ہیں،مریم بتائیں کہ وہ کس قانون کے تحت اسٹیبلیشمنٹ سے حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

The post بابر اعوان نے مسلم لیگ ن پر پابندی کا عندیہ دے دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: