بالی ووڈ میں منشیات کا اسکینڈل!تفتیش کا دائرہ وسیع، معروف اداکارہ شوہر سمیت گرفتار، اہم اعترافات سامنے آ گئے

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال کا اسکینڈل بہت سے اداکاروں اور فلمسازوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، بارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔



تازہ ترین چھاپے میں بھارت کی معروف خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان پر ممنوعہ منشیات استعمال کرنے کا الزام ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام نے بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں 86.5 گرام حشیش ملی جس کے بعد انہیں باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا۔


دونوں میاں بیوی نے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے اور مزید انکشافات کیے ہیں جن کے بعد اور لوگوں کی گرفتاری کا امکان بڑھ گیا ہے۔

این سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر ہرش کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے۔


بھارتی سنگھ انڈیا کی معروف کامیڈین ہیں جنہوں نے بے شمار رئیلٹی شوز میں کام کیا ہے اور وہ کئی پروگرامز کی میزبانی بھی کر چکی ہیں۔


اس تمام تر سلسلے کا آغاز نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات سے شروع ہوا تھا جس کے نتیجے میں انکشاف ہوا کہ بالی ووڈ میں منشیات کا استعمال بڑے پیمانے پر پھیلا ہوا ہے۔


اس حوالے سے معروف اداکاروں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔


%d bloggers like this: