بتاتے ہو یا میں بتاؤں ۔۔۔؟؟نواز شریف کو غدار اور ملک دشمن قرار دینے والو یہ تو بتاؤ مودی کو مس کالز کون دیتا تھا ؟ مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازگل کے بیان پر ردعمل میں کہامودی کو مس کالیں کون مارتا تھا ،کیا وہ غدار ہے ؟ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کو غدار کہا جارہا ہے ، الزام تراشی بند نہ ہوئی تو ہم نام لے کر بتائیں گے


کہ غداری کس نے کی، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کے نتائج خطرناک ہونگے ، کرائے کے ترجمانوں نے ہنگامہ کررکھا ہے ۔ایک بیان اور پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاشہباز شریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے ،کھربوں کے عوامی منصبوں میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کرنے والا گرفتاراور فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والا، نالائق ، نااہل، چور اورجھوٹا ملک پر مسلط ہے ،پیمرانے غیر قانونی اور غیر آئینی سرکلر جاری کیا گیا جسے نہیں مانتے ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال مہنگائی میں اضافہ اور دوسری جانب اپوزیشن کا حکومت مخالف تحریک کا اعلان حکومت کے لئے زیادہ مشکل کیا ہے کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت اگر غیر مقبول ہورہی ہے توصرف مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے ہورہی ہے۔تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ روز مرہ کی ضرورت کی اشیا کے علاوہ دوائیوں کی قیمتیں بھی بہت بڑھ گئی ہیں ۔ادویات کی تیاری کے لئے خام مال درآمد کیا جاتا ہے اس کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ آپ قیمتوں میں50 یا100 فیصد بڑھا دیتے مگر یہاں تو آپ نے300فیصد اضافہ کردیا ہے۔منصوبہ بندی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ یہ حکومت اگر غیر مقبول ہورہی ہے توصرف اس مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے ہورہی ہے۔ادویات کی مافیا بہت مضبوط ہے قیمتوں میں تقریباً400فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔اگر چند مہینے مزید مہنگائی میں اضافہ جاری رہتا ہے تو اپوزیشن کی تحریک تو ایک طرف رکھیں آپ غیر مقبول ہوتے رہیں گے۔ہوسکتا ہے کہ عوام کا غصہ سڑکوں پر نظر نہیں آئے مگر آپ کو الیکشن میں اس بات کا اندازہ ہوجائے گا۔







%d bloggers like this: