
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا بار بار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف 24 سالہ جدوجہد ہے،پانامہ پیپرز نے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا، براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ، کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی تو صرف آغاز ہیں،یہ اشرفیہ انتقامی کارروائی کے کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتی۔
ٹوئٹ پر وزیراعظم نے کہا کہ بار بار یہی چیز بے نقاب ہونا کرپشن کے خلاف میری 24 سال کی جدوجہد کوبیان کر رہی ہے،اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیر قانونی اثاثے بنانے کیلئے منی لانڈرنگ کی اور بعد میں این آر او کا سہارا لیا،
Panama Papers exposed our ruling elites corruption & money laundering earlier. Now Broadsheet revelations have again exposed the massive scale of our ruling elites corruption & money laundering. These elites cannot hide behind "victimisation" card on these int revelations.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 13, 2021
این آر او سے اشرافیہ نے لوٹی دولت کو تحفظ فراہم کیا گیا، اس صورتحال سے سب سے زیادہ پاکستانی عوام کو نقصان ہوا۔
3. They do money laundering to stash their ill-gotten gains abroad, safe from domestic prosecution. 4. They then use their political clout to get NROs. That is how they kept their plundered wealth safe. People of Pak are biggest losers:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 13, 2021
عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اشرافیہ نے نہ صرف قوم کی دولت کو لوٹا بلکہ انکے ٹیکس کی رقم بھی چوری کی، این آر او کی وجہ سے یہ لوٹی رقم ضائع ہوگئی،کرپشن کے یہ تمام انکشافات آغاز ہیں، جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا، براڈ شیٹ سے مکمل شفافیت چاہتے ہیں۔
Not only is their nation's wealth stolen by the elites, their taxpayer money, paid for recovering this wealth, is wasted bec of NROs. These revelations tip of the iceberg. We want complete transparency from Broadsheet on our elites money laundering & on who stopped investigations
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 13, 2021
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے پر قوم کوحقائق سے آگاہ کرینگے، براڈ شیٹ کا معاملہ سال دو ہزار میں شروع ہوا تھا، این آراو ملنے کے بعد براڈشیٹ کا معاملہ سردخانے میں چلا گیا،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ براڈشیٹ کے معاملے پرحقائق سے قوم کو آگاہ کریں اور قوم کو بتائیں کہ براڈ شیٹ کو کیسے خریدنے کی کوشش کی گئی۔
The post براڈ شیٹ معاملہ امیر حکمرانوں کی حقیقت پھر سامنے لے آیا، وزیراعظم عمران خان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.