بریکنگ نیوز: اپوزیشن کے استعفے۔۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے اچانک بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیب اور ایف بی آئی کے درمیان معاہدے کی اجازت دے دی گئی ۔ اسی اجلاس میں اپوزیشن کے استعفوں پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی کہ استعفے آئیں تو سپیکر فورا ًقبول کر یں،



ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد امریکا اور پاکستان کے درمیان معاہدہ جلد ہوجائے گا جس سے دونوں ممالک اپنے اپنے شہریوں کے اثاثوں تک رسائی دیں گے ، وزیراعظم نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد امریکا میں اب پاکستانیوں کے خفیہ اثاثے چھپے نہیں رہیں گے ،وزیراعظم نے مزید کہا اپوزیشن کے جن ارکان اسمبلی کے استعفے آئے ہیں وہ قبول ہونے چاہئیں،سپیکر صاحب کو چاہیے کہ وہ بلاتاخیر استعفے قبول کریں،دوران اجلاس وزیراعظم نے ملک بھر میں گیس کی قلت ختم کرنے اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی،عمران خان نے مارگلہ روڈ پر ایف سی کیمپ اور ٹریفک پولیس کے دفاتر ہٹانے ، ای ایٹ اور ای نائن میں شادی ہالز سمیت تجاوزات ہٹانے کی ہدایت بھی دیں،وزیراعظم نے کہا کہ تین سے 6 ماہ کے اندر تجاوزات ہٹاکر گرین بیلٹ بحال کئے جائیں، انہو ں نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کا وعدہ پورا کریں گے ۔







%d bloggers like this: