بریکنگ نیوز: اہم اسلامی ملک میں بم دھماکہ۔۔۔ مشہور ٹی وی اینکر زندگی کی بازی ہار گیا

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت میں ایک بم بلاسٹ میں سابق ٹی وی اینکر یما سیواش سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک گاڑی پر بم اٹیک کیا گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع کے سابق اینکر یما سیواش سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا جسے عین اس وقت بم بلاسٹ سے اُڑایا گیا جب وہاں سے سینٹرل بینک کی گاڑی گزر رہی تھی۔ کار میں سوار تینوں افراد بینک ملازمین تھے۔ اینکریما سیواش نے بھی حال ہی میں بینک میں ملازمت حاصل کی تھی۔ سینٹرل بینک کے میڈیا کورآرڈینیٹر عصمت اللہ کوہسار نے بتایا کہ بم بلاسٹ میں ڈپٹی منیجر آپریشن احمد اللہ انس اور ڈرائیور امین بھی ہلاک ہوگئے۔ بینک کی کار ان ملازمین کو دفتر لانے اور گھر لے جانے کیلیے استعمال ہوتی تھی۔ تاحال کسی گروپ نے اٹیک کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم گزشتہ ماہ سے پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے چند روز قبل کابل یونیورسٹی پر اٹیک میں 25 طلبا جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے اور اٹیک کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔







%d bloggers like this: