بریکنگ نیوز: بھارتی طیارہ گر کر تباہ، جانی نقصان کی اطلاعات موصول

کیرالہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیریلہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کا طیارہ آئی این ایس بحری جہاز سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ریاست کیریلہ کے شہر کوچی میں گر کر تباہ ہو گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں بھارتی بحریہ کے دو افسران ہلاک ہوئے۔ میڈیا کے مطابق بھارتی بحری حکام نے واقعے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ کے طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گوا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور پائلٹوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے دونوں نیوی اہلکاروں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ بھارت کی سدرن نیول کمانڈ نے حادثے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ قبل ازیں بھارتی فضائیہ کے طیارے بھی حادثات کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ مئی 2020 میں بھارتی ایئر فورس کا طیارہ مگ 29 تربیتی پرواز کے دوران جالندھر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ دو ہزار اٹھارہ کے بعد بھارتی ایئر فورس کے 13 طیارےگر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال فروری اور مارچ کے دوران بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور 10 طیارے تباہ ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث، دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے جبکہ دو پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے تھے۔ یکم فروری 2019 کو بھارتی طیارہ میراج فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوگیا جب کے کچھ روز بعد 12 فروری کو بھارت کا مگ 27 تکنیکی خرابی سے گر کر تباہ ہوا۔ 19 فروری کو دو بے ہاک طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔ پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر 27 فروری کو بھارت کے طیارے مگ 21 اور ایس کیو 30 کو مار گرایا تھا اور گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک طیارہ بھی فنی خرابی کے باعث گر گیا تھا۔ بھارتی ایئرفورس کے پاس اس وقت60 میگ29طیارے ہیں اور ان سبھی کو جدید طیارہ سازی اور بہتر ہتھیاروں کے ساتھ مل کر ملٹیروول جیٹ طیاروں میں تبدیل کیا گیا ہے جو ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمینی مشن بھی یکساں طور پر انجام دے سکتے ہیں۔







%d bloggers like this: