بریکنگ نیوز: بھارت فرانس کی حمایت میں کھل کر میدان میں آگیا ، بڑا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ کھل کر دکھا دیا ہے، بھارت کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔بھارت نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی وجہ سے مسلمان ملکوں کی تنقید کا نشانہ بننے والے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی کھل کر حمایت کی ہے۔



بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے صدر میکرون پر ناقابلِ قبول زبان میں ذاتی حملوں پر سخت افسوس ہے، اور یہ بین الاقوامی امور کے بنیادی معیارات کی خلاف ورزی ہیں۔بھارت نے گزشتہ دنوں مرنے والے والے سکول ٹیچر پاتی کی موت پربھی مذمت کی اور کہا کہ ہم فرانسیسی استاد پر ہونے والے ظلم کی بھی مذمت کرتے ہیں، جنہیں اس برے طریقے سے مارا گیا جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔بھارتی حکومت نے پاتی کے خاندان اور فرانس کے عوام سے تعزیت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اٹیک کے لیے کسی بھی وجہ اور کسی بھی حالت میں کوئی جواز نہیں ہے۔دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس میں ہونے والے حالیہ اٹیکس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’ میں فرانس میں حال ہی میں ہونے والے اٹیک کی سخت مذمت کرتا ہوں، ان میں نیس کے چرچ میں ہونے والا اٹیک بھی شامل ہے۔ ہم متاثرہ خاندانوں اور فرانس کے عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، بھارت ہر حال میں فرانس کے ساتھ کھڑا ہے۔‘







%d bloggers like this: