بریکنگ نیوز: حفیظ سنٹر میں آگ کیسے لگی؟ ابتدائی اطلاعات موصول ہوگئیں

لاہور،گلبرگ (ویب ڈیسک) لاہور میں گلبرگ کے علاقہ حفیظ سنٹر کی دوسری منزل پر آگ لگنے کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوگئیں۔ سٹی نیوز نیٹ ورک نے کھوج لگالی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گلبرگ میں بلند وبالا پلازہ حفیظ سنٹر میں آگ بھڑکنے کی ابتدائی اطلاعات موصول ہو گئیں،



لگنے والی آگ نے تیسری اور چھوٹی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، صبح سات بجے آگ حفیظ سنٹر کی دوسری منزل پر لگی، آگ نے تیسری اور چوتھی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ابتداتی اطلاعات کے مطابق آگ دوسری منزل پر ایک موبائل، کمپوٹر اور لیپ ٹاپ کی دکان تھی جہاں ریپیرنگ اور خریدو فروخت کا کام کیا جاتا تھا اس دکان کے اندر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی،جس نے دیکھتے ہی اردگرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کا عملہ جب موقع پر پہنچا تو سب سے پہلے انہوں نے لیسکو سے رابطہ کیا تاکہ مین بجلی کی تار کی سپلائی منقطع کی جائے۔15 سے 20 منٹ میں بجلی کو بند کیا گیا تاخیر کی وجہ سے متعدد دکانیں متاثر ہوگئیں۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ بے قابو ہوچکی ہے، درجنوں دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں، ریسکیو کی درجنوں گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،چار گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ دکاندار لاکھوں روپے کے نقصان پر دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں، ساتھی دکاندار ایک دوسرے کو دلاسے دینے میں مصروف ہیں۔ پلازہ میں 10 ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں، پولیس نے پلازہ کے ساتھ ملحقہ فلیٹس کو بھی خالی کرالیا تاکہ مزید کوئی ناگہانی آفت پیش نہ آئے۔


[embedded content]






%d bloggers like this: