بریکنگ نیوز: خان صاحب آپ اس شخص کا نام بتائیں جس نے آپ کو ۔۔۔ (ن) لیگ والوں نے وزیر اعظم سے ناقابل یقین ثبوت مانگ لیا

لاہور(ویب ڈیسک) ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کون آپ کو بلیک میل کر رہا ہے؟ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کو بلیک میل کر رہاہے اس کا نام بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو آپ کی ووٹ چوری بلیک میل کر رہی



ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اڑھائی سال میں آپ نے اپنے اے ٹی ایمز کے ساتھ مل کرعوام کا آٹا چینی، بجلی گیس چوری کیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کو آٹا اور چینی بلیک میل کر رہی ہے ۔انہوں نےعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب اگر آپ ووٹ چوری نہ کرتے تو کوئی آپ کو بلیک میل نہ کر سکتا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ اگر آپ نواز شریف کی طرح عوام کے منتخب وزیراعظم ہوتے تو کوئی آپ کو بلیک میل نہ کر سکتا ۔‎ملک میں گزشتہ اڑھائی سال سے جاری سرکس اور پتلی تماشا ختم ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ‎ووٹ چور سلیکٹڈ ٹولہ پی ڈی ایم کی آئین قانون اور عوام کی جدوجہد سے ڈر کر بھاگ رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ڈھائی سال سے ووٹ چور، کرپٹ ، نالائق اور نااہل ٹولا اپنے اے ٹی ایمز کو این آر او دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا عمران خان ریاستی طاقت استعمال کر کے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ چور، مہنگائی اور ضمیر فروش گھر جائیں کیونکہ سلیکٹڈ حکومت ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب جتنا مرضی چیخیں چلائیں، آپ کو ’این۔آر۔او‘ نہیں دیں گے۔عوام سلیکٹڈ ،ووٹ، آٹا چینی بجلی دوائی چوروں سے حساب لے کر رہے گی۔







%d bloggers like this: