بریکنگ نیوز: دراڑ پڑگئی۔۔!! اپوزیشن اتحادی PDM میں اختلافات۔۔۔ حکومت گرانے کے خواب چکنا چور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں اختلافات سامنے آ گئے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ میں جلسے کی تاریخ پر اختلافات سامنے آ گئے۔ پی ڈی ایم میں اختلاف کوئٹہ کے جلسے کی تاریخ پر ہوا، پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے


جلسہ 11 اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا،جے یو آئی اور پی کے میپ نے اپنے طور پر جلسہ 18 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو 18 اکتوبر کی تاریخ پر تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کے تنظیمی ڈھانچے پر بھی تحفظات ہیں۔ پیپلز پارٹی18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز مناتی ہے ، پیپلزپارٹی نے یوم شہدائے کارساز پر کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی بدنیتی نہیں سب کی سہولت کے لیے تبدیل کی ، اپوزیشن اتحاد قومی مفاد میں ہے، اسے ہر قیمت بچایا اور آگے بڑھایا جائے گا، امید ہے یہ معاملہ بھی آج اسٹیئرنگ کمیٹی میں حل کرلیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تحریک کے پہلے جلسہ عام کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 11 جماعتیں شامل ہیں جبکہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 18اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی میزبانی جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کرے گی۔







%d bloggers like this: