بریکنگ نیوز: سردیوں میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں ۔۔۔۔ پاکستان کے اہم ترین صوبے کے لیے وارننگ جاری

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشے پر لوگوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بات بتائی۔انہوں نے کہا کہ


اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی بنا لی ہے، کورونا وائرس کے کیس بڑھے تو لاک ڈاؤن کریں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا ہے کہ روزانہ 10 ہزار کے قریب ٹیسٹ کر رہے ہیں، اب تک 12 لاکھ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کر چکے۔پنجاب کی وزیرِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ والدین کے گلے لگنے کو دل کرتا ہے تاہم وباء سے تحفظ کے لیے احتیاط کریں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ملک میں کرونا کے کیسز آہستہ آہستہ کمی کی طرف جا رہے ہیں مگر ابھی بھی مریضوں کی مکمل صحتیابی کے لئے حکومت اپنی بھر کوششیں کر رہی ہے۔مسلسل کئی مہینوں لاک ڈائون کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا جن کو اب مختلف مراحل سے کھول دیا گیا ہے اور ان تعلیمی اداروں کو سختی سے ایس او پیز پر عمل کرنے کا ھکم دیا ہے۔پشاور میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خیبر میڈیکل کالج کو 2 ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں نگرانی کے لئے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر حکومتی اور نجی تعلیمی اداروں میں جا کر ایس وی پیز پر عملدرامد کی لئے کی گئی تدابیر کو مانیٹر کرتی ہیں۔ ڈین خیبر میڈیکل کالج نے کالج کی بندش کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنرز، محکمہ صحت اور چیئرمین انفیکشن کنٹرول کمیٹی کی مشاورت سے کالج بند کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کالج میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے جب کہ شعبہ فارنزک میڈیسن کی خدمات 24 گھنٹے جاری رہیں گی، اسی طرح شعبہ پیتھالوجی کا عملہ بلڈ بینک اور لیبارٹریز میں موجود رہے گا۔







%d bloggers like this: