بریکنگ نیوز: مولانا فضل الرحمٰن کی قطر اور دبئی میں جائیدادیں ہونے کا انکشاف ، تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے دبنگ رہنما اور وفاقی وزیر مراد سعید نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائی ہیں ، فرنٹ مینوں کے ذریعے کمپنیاں بنا کر حج کے بڑے کوٹے حاصل کیے، جبہ دبئی اور قطر میں بھی انکے اثاثے ہیں



جو سامنے لائے جائیں گے۔ مراد سعید نے کہا کہ عوام نے پی ڈی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ناموس رسالتؐ کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا، 54 سال میں پہلی بار یو این اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، جے یو آئی کے رہنما نے خود نواز شریف کے دور میں اسرائیل جانے کا اعتراف کیا ۔ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ اسرائیل اور یہودی لابی کی بات کرتے ہیں۔ جبکہ وہ امریکی سفیر سے خود کو وزیراعظم بنانے کی درخواست بھی کرتے ہیں، مراد سعید کا کہنا تھا کہ مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن مسئلے کو اجاگر نہیں کیا۔ انہوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچائی۔







%d bloggers like this: