بریکنگ نیوز: پی ڈی ایم جلسے میں‌ شرکت۔!! مریم نواز نے اپنے میک اپ پر کتنے لاکھ روپے خرچ کر ڈالے؟ انڈین فیس کریم کی بے حد شوقین نکلیں

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ جلسے میں‌ شرکت کیلئے مریم نواز نے میک اپ پر2 لاکھ روپے خرچ کر دیے، انڈین فیس کریم شوق سے استعمال کرتی ہیں ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مریم نواز بھی میک اپ کی بڑی شوقین نکلیں ، گوجرانوالا جلسے میں شرکت کےلیے میک اپ پر دو لاکھ روپے اُڑا دیے۔



ذرائع کے مطابق کرپشن پرسزا یافتہ سابق وزیر اعظم کی سیاسی جانشین مریم نواز کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز میک اور تھریڈنگ کی بڑی شوقین ہیں اور مہنگے مہنگے لوشن اور کریمیں استعمال کرتی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز انڈین فیس کریموں کی بڑی ہی شوقین ہیں جو کہ وہ اسپیشل منگواتی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز اپنے آپ کو سلم اور پرکشش رکھنے کے لیے بھی بڑی ہربل میڈیسن استعمال کرتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل گوجرانوالا کے جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز نے کم و بیش 2 لاکھ روپے خرچ کر دیئے اور اس میک اپ دو گھنٹے سے زائد وقت لگا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز انڈین فیس کریم جسمین ڈے کریم استعمال کرتی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز روزانہ کی بنیاد پرمیک اپ کرتی ہیں جس کے لیے ماہر بیوٹیش کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مریم نواز میک اپ پر خصوصی توجہ دیتی ہیں اور دنیا کا مہنگا ترین میک اپ کر کے بڑی پرکشش سیاسی لیڈر کے طور پر نظر آنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ مریم نواز وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے میک اپ کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ وہ ریحام خان کی طرف پرکشش نظر آئیں۔







%d bloggers like this: