بزدار حکومت کا بڑا اقدام، 75 چھوٹے کاروباروں کی لائسنس فیس معاف

بزدار حکومت کا اقدام، 75 چھوٹے کاروباروں کی لائسنس فیس معاف

بزدار حکومت کا اقدام، 75 چھوٹے کاروباروں کی لائسنس فیس معاف

بزدار حکومت کا ایک اور اقدام سامنے آگیا، وفاقی کابینہ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 75 مختلف چھوٹے کاروباروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ان تمام کاروباروں کی پروفیشنل ٹیکس، پروفیشنل لائسنس اور ووکیشنل فیس کو معاف کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور اور صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چھوٹے کاروباروں میں گروسری شاپس، ویجیٹبل اسٹالز، پھل فروش، پلمبرز، حجام، لانڈریز، قصاب کی دکانوں، آئس کریم پارلرز، ریسٹورانٹس، جنرل سٹورز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ویلڈنگ شاپس، فلور ملز، چکن شاپس، جوتوں کی دکانوں، دودھ فروش، درزی، بیوٹی پارلرز، کلاتھ اسٹورز اور دیگر 56 دوسرے چھوٹے کاروبار شامل ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے پیش نظر ریلیف پیکیج کی تیاری بھی آخرمراحل میں ہے۔ خیال رہے کہ کچھ ہفتے قبل حفیظ سنٹر میں خوفناک آتشزدگی کے باعث تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا اور انکا قیمتی سامان جل گیا تھا۔ جس پر تاجروں کا مطالبہ تھا کہ حکومت کاروبار کی بحالی میں انکی مدد کرے۔

The post بزدار حکومت کا بڑا اقدام، 75 چھوٹے کاروباروں کی لائسنس فیس معاف appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: