بلاول اور خواجہ آصف کی وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ سے متعلق گھٹیازبان

پی ڈی ایم جلسے میں ن لیگی اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کی اخلاق سے گری زبان۔۔ بلاول بھٹو وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ پر ذاتی حملے کرتے رہے جبکہ خواجہ آصف وزیراعظم عمران خان کو بے غیرت کہتے رہے

پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی اور وزیراعظم کی اہلیہ کو جادو گرنی بھی کہا۔بلاول اپنی تقریر میں وزیراعظم عمران خان کو شرم سے ڈوب مرنے کا مشورہ بھی دیتے رہے۔

تقریر کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پنجاب کے وسیم اکرم پلس (عثمان بزدار) کو کس نے سیلیکٹ کیا؟ وسیم اکرم پلس کو ایک جادوگرنی نے سیلیکٹ کیا یا خلائی مخلوق نے؟

دوسری جانب خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور وزیراعظم عمران خان کو بے غیرت کہہ دیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس نہ شرم ہے نہ حیا ء ہے، نہ اس میں غیرت ہے، وہ ایک بے غیرت ہے اور آپکی آواز اس بے غیرت تک پہنچ رہی ہے جس پر پی ٹی آئی رہنما بھی چپ نہ رہے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا،زلفی بخاری نے ٹویٹ کیا کہ بلاول کی تقریرایک نئی گراوٹ اورہلکے پن کا مظاہرہ تھی ، درحقیقت اس میں بلاول کابھی قصور نہیں، بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا، یہ وہ نسب ہے جو بلاول نے اپنے جھوٹوں اور گھناؤنے حملوں سے قوم کو دکھایا۔

شہباز گل بھی چپ نہ رہے، ٹویٹ میں لکھا کہ آج بلاول نے جو گھٹیا زبان استعمال کی، بلاول نے یہ بتایا ہے کہ 10 فیصد جیسے لوگ بچوں کی پرورش کریں گے تو بچے بڑے ہو کر لوگوں کے گھر کی خواتین کے بارے میں ایسی گندی بدزبانی ہی کریں گے،بلاول اپنی اصلیت تو بتا گئے اور ساتھ ساتھ ان لفافوں کی بھی جو اسے لبرل کہتے ہیں۔

عثمان ڈار نے ٹوئٹ کیا کہ خواجہ آصف نے جلسہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کے خلاف جو گھٹیا اور بیہودہ زبان استعمال کی وہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے، خواجہ آصف کی ضمیر فروشی اور غیرت کا جنازہ قوم اقامہ کی شکل میں دیکھ چکی ہے,اور ایسی ہی زبان درازی کی وجہ سے موصوف پہلے بھی منہ کالا کروا چکے ہیں!

افتخاردرانی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ان تمام لبرلزم کے علمبردار کے لئے شرم کا مقام ہے جو خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں مگر بلاول کے خاتون اوّل کے بارے میں اخلاق سے گرے ہوئے بیان پر چپ طاری کیے ہوئے ہیں۔ خاتون اوّل نہ تو سیاست کا حصہ ہیں اور نہ ہی سرکاری معاملات میں مداخلت کرتی ہیں۔۔۔

The post بلاول اور خواجہ آصف کی وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ سے متعلق گھٹیازبان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: