بول نیوز 30 دن کے لئے بند: چینل پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد

بول نیوز 30 دن کے لئے بند: چینل پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد








پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب نجی ٹی وی چینل بول نیوز کا لائنس 30 روز کے لیے معطل کر دیا جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
 پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ احکامات ’تجزیہ‘ نامی پروگرام میں عدلیہ مخالف مودا نشر کرنے پر جاری کیے گئے۔
تعزیرات پاکستان کی شق 19، 68 اور پیمرا قوانین بشمول ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے غیرضروری طور پر عدالت اور ججز کے کنڈکٹ کو زیر بحث لائے۔
پیمرا کے مطابق 12 جنوری چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم جواب میں چینل نے نہ تو غلطی تسلیم کی نہ ہی معافی کی درخواست کی اور موقف اختیار کیا کہ مواد پیمرا قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نشر کیا گیا اور نوٹس واپس لیا جائے۔
پریس ریلیز کے مطابق فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ بول نیوز کی نشریات بند کرنے کے لیے کیبل آپریٹرز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں

Tags:

You Might also Like

Related Stories

%d bloggers like this: