بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں زیادہ ضروری ہیں،سکول بند کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(آن لائن) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔ تعلیمی اداروں میں رنڈم ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔ بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں زیادہ ضروری ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکر تے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب نے کہا کہ مارکیٹس اور ریسٹورنٹسمیں ایس ا وپیز کی زیادہ خلاف ورزی ہورہی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ سماجی تقریبات ہیں۔ان کا کہنا تھا تاثر دیا جارہا ہے پنجاب کے وزیر تعلیمی ادارے بند نہیں کرنا

چاہ رہے۔ مراد راس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسکول بند نہیں ہونے چاہئیں انہوں نے کہا کہ ہم آن لائن ایجوکیشن سے مطمئن نہیں ہیں۔ آن لائن ایجوکیشن میں طلبا اساتذہ پر توجہ نہیں دیتے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: