بچے اغوا کا الزام، سوشل میڈیا پر اپنے خلاف مہم پر وینا ملک کا ایف آئی اے سے رابطہ

بچوں کے اغوا کا الزام اور سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کیخلاف وینا ملک کی ایف آئی اے میں درخواست دائر

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک کے خلاف ان کے شوہر اسد خٹک کی جانب سے اپنے ہی بچوں کو اغوا اور اسمگل کرنے کے الزام اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے پر والی مہم کیخلاف وینا ملک نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں درخواست دائر کر دی ہے۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنی ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ میرے خلاف پیسے دے کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی جس کے جواب میں میری جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں کیس رجسٹرڈ کرا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وینا ملک نے اسد خٹک سے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا مگر اب ایک بار پھر سے وہ خبروں کا حصہ ہیں کیونکہ ان کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بچوں کو اسمگل کر رہی تھیں، اور اس کے لیے کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔

وینا ملک بھی اپنے سابق شوہر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے خلاف میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی الزامات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی کا حق ان کے پاس ہے۔

ان کے سابق شوہر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں اس جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

جس کے بعد وینا ملک نے سوشل میڈیا پر ہی مداحوں کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 25 دسمبر 2013 کو ان کی اسد خٹک سے شادی ہوئی جبکہ 2017 میں انہوں نے علیحدگی اختیار کر کے طلاق لے لی تھی۔

اب انہوں نے سوشل میڈیا پر لگنے والے الزامات اور مہم جوئی کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر کر دی ہے۔

The post بچے اغوا کا الزام، سوشل میڈیا پر اپنے خلاف مہم پر وینا ملک کا ایف آئی اے سے رابطہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: