بڑا سیاسی تہلکہ : 2 بڑے سیاستدان تحریک انصاف سے ناراض ، جلد کس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں ؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک ) ایک نجی ٹی وی چینل (24 نیوز) نے دعویٰ کیاہے کہ پارٹی پالیسی سے ناراض عمران خان کے کھلاڑی جیالے بننے کیلئے تیار ہو گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔



پی ٹی آئی کے اسلم ابڑو اور شہریار خان تبدیلی سے مایوس ہو کر اب پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں ۔دوسری جانب اراکین اسمبلی کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں اور اب تک 1195 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے ارکان نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائی ہیں ۔ 701 اراکین کی جانب سے تاحال تفصیلات جمع نہیں کروائی گئیں ۔







%d bloggers like this: