بڑی کار کمپنیاں پاکستان آنے لگیں،چینی کمپنی SAIC کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ

پاکستانی آٹو انڈسٹری کے حوالے سے ان دنوں کئی خبریں سننے کو مل رہی ہیں، اب ایک خبر ہے کہ چین میں گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی SAIC نے بھی پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا ایک پلانٹ لگانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ یہ خبر مشہور پاکستانی صحافی فصیح منگی نے دی۔

فصیح منگی نے کہا کہ چین کی گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی SAIC اب پاکستان میں بھی اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے، ان کے بھارت، تھائی لینڈ اورانڈونیشیا میں بھی مینوفیکچرنگ پلانٹ چل رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہی چینی آٹوموبائل بنانے والی کمپنی مشہور ایم جی موٹرز برانڈ کی مالک ہے۔

یاد رہے کہ SAIC نامی چینی آٹوموبائل مینوفیکچرر چین کی گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جو کہ دنیا بھر کی ان100 بڑی کمپنیوں میں شامل ہے جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ اور اچھے معیار کی گاڑیاں بنا رہی ہیں۔

The post بڑی کار کمپنیاں پاکستان آنے لگیں،چینی کمپنی SAIC کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: