بڑے فیصلوں کا وقت ۔۔۔!!!نواز شریف نے پارٹی اراکینِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا

لندن(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ، تمام اراکین کو اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی،


صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کا مشترکہ اجلاس کل (جمعرات کے روز )ڈھائی بجے دوپہر طلب کر لیا ،اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ، ماڈل ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہوگا۔پارٹی قیادت نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی قائد محمد نواز شریف اجلاس سے اہم پالیسی خطاب کریں گے، اجلاس میں پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔جبکہ دوسری جناب ایک خبر کے مطابق صدر مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ لوگوں کیساتھ اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرنے کا اعلان، اس تحریک کی قیادت عوام کے ہاتھوں میں ہوگی کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گا، استعفے بھی دیں گے دھرنا بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں کیساتھ اسلام آباد کا رخ کیا جائے گا۔ہم دس لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ 16اکتوبر کو پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ بہت کامیاب ہوگا، گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، یہ ریفرنڈم ملک دشمن اور اپوزیشن دشمن کے خلاف ہے جو تاریخی ہوگا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں پی ڈی ایم اپنا موقف عوام کے سامنے رکھے گی۔اس تحریک میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں۔16اکتوبر کو اس تحریک کی قیادت عوام کے ہاتھوں میں ہوگی کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گا ۔استعفے بھی دیں گے دھرنا بھی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ شاہدرہ میں ہونے والی ایف آئی آر میں ابھی تو تین جرنیلوں نے بھی تھانے جانا ہے،ابھی تو وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی آ رہے ہم سب تھانہ شاہدرہ گرفتاری کیلئے جائیں گے۔لگتا یہ ہے پولیس مستقل تھانہ شاہدرہ کو بند کرکے دوڑ جائیگی۔انہوں نے کہاکہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ حکومت کی مرضی کے بغیر پوری اپوزیشن پارٹی پر مقدمہ درج کر دیاجائے۔ (ن) لیگ کی قیادت اور رہنمائوں پر غداری کا مقدمہ حکومت نے جان بوجھ کر بنایا۔







%d bloggers like this: