بھارتی طیارہ گر کر تباہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی بحریہ کا بغیر انجن طیارہ کریش ہو گیا جس میں سوار دو نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلائیڈر طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ کیرالہ میں کوچی کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حادثہ بھارت کے مقامی وقت صبح 7 بجے پیش آیا۔حادثے کیاطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور پائلٹوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے دونوں نیوی اہلکاروں کی موت کی تصدیق کی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ

چکے تھے۔ بھارت کی سدرن نیول کمانڈ نے حادثے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: