بھارتی میڈیا کے دعو ے بے بنیاد ، میرے اور اجیت ڈول کے مابین ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ڈاکٹر معید یوسف حقیقت سامنے لے آئے

؁اسلام آباد(آن لائن ) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے دعوے دیکھے ہیں جو پاکستان اور ہندوستانی ڈی جی ایم اوز کے مابین جنگ بندی کے اعلان کو میرے اور ہندوستانی قومی سلامتی مشیر کے مابین بیک چینل ڈپلومیسی کا سبب قرار دے رہے ہیں۔جاری بیان میں انہوں نے کہایہ دعوے بے بنیاد ہیں۔ میرے اور اجیت ڈول کے مابین ایسی کوئی بات چیتنہیں ہوئی ہے۔ کنٹرول لائن پر خوش آئند ترقی ڈی جی ایم اوز کے قائم کردہ چینل کے ذریعے ہونے

والی بات چیت کا نتیجہ ہے۔اپنی نوعیت کی وجہ سے یہ عوام کی نظر میں نہیں ہیں اور براہ راست چینل کے ذریعہ نجی اور پیشہ ورانہ طور پر انجام دیا گیا ہے۔پاکستان نے 2003 میں سیز فائر معاہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم اس رضامندی پر پہنچ گئے ہیں۔ اس پر عمل کرنا چاہئے۔ ایسا کرنے سے بیگناہ زندگیاں بچیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں