بھارت کا لنگور بارڈر کراس کر کے پاکستان پہنچ گیا  شہریوں کا تگنی کا ناچ نچانے لگا

بہاولنگر(این این آئی ) بھارت کا لنگور بارڈر کراس کر کے  بہاولنگر پہنچ گیا ۔بھارتی لنگور کیآبادی میں داخل ہونے پر شہری پریشان ۔لنگور ایک چھت سے دوسری چھت پر چھلانگ لگانے لگا۔آبادی میں 4 گھنٹوں سے موجود بھارتی لنگور شہریوں کا تگنی کا ناچ نچانے لگا۔شہریوں کا لنگور وائلڈ پارک کی ملکیت کا الزام ۔جبکہ ڈسٹرکٹ وائلڈ آفیسر منور حسین  کےمطابق لنگور وائلڈ لائف سے فرار ہونے کے پروپگنڈہ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔یہ بھارتی لنگور ہے جو بارڈر کراس  کر کے ہماری طرف آگیا ہے۔ہمارے چڑیا گھر میں صرف دو لنگور ہیں جو موجود ہیں ۔ایک ٹیم بھارتی

لنگور کو پکڑنے کے لئے پیچھے ہے۔ٹیم میں ڈاکٹر ولید حسین،نواب حسین اور دو بیدار شامل ہیں۔بھارتی لنگور کو پکڑ کر چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: