بیان دیا نہیں دلوایا گیا : خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کس کے کہنے پر دیا ۔۔۔۔؟ آصف زرداری نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے رہنماخواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے اور ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نےمیرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا ،اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اسطرح کیسز بنتے رہتے ہیں،


نوازشریف کیساتھ تعلقات اب ٹھیک ہیں۔ پیر کواحتساب عدالت سے روانگی پر انہوں نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ انہوں نے میرے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے اور ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش ہےانہوں نےکہا کہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے کیسز بنتے رہتے ہیں۔ ،نوازشریف کے ساتھ تعلقات اب ٹھیک ہیں ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ شیخ رشید کی مریم نوازکو مخاطب کرنے کی اوقات نہیں، شیخ رشید اپنی اوقات میں رہیں۔لاہور میں اینٹی ٹیررازم کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شیخ رشید اپنی حد پار نہ کریں ورنہ انہیں یہ معاملہ مہنگا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پرویز مشرف کے دور میں بھی کہتے تھے کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، مگر جب نواز شریف واپس آئے تو شیخ رشید نواز شریف کے پیچھے پھرتے رہے کہ پارٹی میں واپس لے لو۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت مسئلہ کشمیر پر کچھ نہیں کر سکی، مریم نواز کے گوجرانوالہ میں جلسے کے اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔صدر مسلم لیگ نون پنجاب نے مزید کہا کہ بھارتی اگر یہاں سرگرمیاں کر رہے ہیں تو حکومت نے ان کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، گوجرانوالہ جلسے سے پی ڈی ایم کی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔







%d bloggers like this: