بیگم شمیم اختر کا انتقال، مریم نواز پشاور جلسہ میں خطاب کیلئے سٹیج پر آئیں تو کیا کہہ کر لوٹ گئیں؟

پشاور (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی والدہ اور مریم نوازشریف کی دادی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ اتوار کو جلسے کے دور ان پاکستان مسلم لیگ (ن) کینائب صدر مریم نواز شریف بھی جلسہ سے خطاب کیلئے پہنچیں تھیں تاہم دادی کے انتقال کی اطلاع پر وہ جلسہ چھوڑ کر لاہور روانہ ہوئیں۔ مریم نواز شریف نے جلسے کے شرکاء سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ میں آپ سے بات کر نا چاہتی تھی لیکن میری دادی اور میاں محمد نوازشریف کی والدہ کا

انتقال ہوگیا ہے جس پر میں معذرت چاہتی کہ آپ سے بات نہیں کر سکی۔ انہوں نے اس موقع پر اپیل کی کہ میری دادی کے لئے دعائے مغفرت اور میرے والد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا کریں بعد ازاں جلسے کے دور ان میاں نوازشریف کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: