بی آر ٹی پشاور کے سفری کارڈ کی قیمت کتنی بڑھا دی گئی؟

بی آر ٹی پشاور کے سفری کارڈ کی قیمت کتنی بڑھا دی گئی؟

بی آر ٹی پشاور کے سفری کارڈ کی قیمت کتنی بڑھا دی گئی؟

ٹرانس پشاور کے نام سے خیبر پختونخوا میں سفری سہولیات دینے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس میں سفر کیلئے خریدے جانے والے کارڈ کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کر دی گئی ہے تاہم بیلنس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بی آر ٹی (بس ریپڈ ٹرانزٹ) سروس کے آغاز پر 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد سفری کارڈ مفت تقسیم کیے گئے تھے لیکن کارڈ کی قیمت 100 روپے رکھی گئی تھی جو بیلنس کی صورت میں صارفین کو فراہم کیا جا رہا تھا۔

بی آر ٹی کا منصوبہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی گزشتہ حکومت کے دور میں شروع کیا گیا تھا جس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے کیا تھا۔ اس منصوبے کا تخمینہ 49 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

بعد ازاں اس منصوبے کے بروقت مکمل نہ ہو سکنے سے یہ منصوبہ طویل مدت کے بعد 71 ارب روپے سے زائد خرچ کے بعد رواں سال مکمل ہوا اور آغاز کے کچھ ہی دنوں بعد دوبارہ بندش کے بعد اب پھر سے مسافروں کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

The post بی آر ٹی پشاور کے سفری کارڈ کی قیمت کتنی بڑھا دی گئی؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: