بی ایس سی میتھی میٹکس کی طالبہ 21سالہ لڑکی میئر بن گئی

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے شہر تھِرو وننت پورم سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے صرف 21 سال کی عمر میں میئر بن کر سب کو حیران کر دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آریہ بی ایس سی میتھی میٹکس کی طالبہ ہے، اس کے والد الیکٹریشن اور والدہ ایکلائف انشورنس ایجنٹ ہیں۔ دونوں نے اپنی بیٹی کو سیاستدان بننے کے لیے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔آریہ بچوں کی تنظیم بالا سنگھم کی ریاستی صدر ہونے کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی ایم آئی) کے اسٹوڈنٹس ونگ ایس ایف آئی کی عہدیدار بھی ہیں۔سی ایم آئی کی ضلعی کمیٹی

نے آریہ کا نام میئر کے لیے تجویز کیا تھا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: