تائیوان میں پتنگ 3 سالہ بچی کو اڑا لے گئی


تائی پے : تائیوان میں پتنگ فیسٹیول میں تیز ہوائیں پتنگ کے ساتھ 3 سالہ بچی کو بھی اڑا لے گئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پتنگ کے ساتھ الجھی بچی کچھ دیر فضا میں گھومتی رہی اور پھر ہوا کے زور سے نیچے آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پتنگ میں الجھی بچی ہوا کے زور سے جیسے ہی زمین کے نزدیک پہنچی، فیسٹیول میں موجود لوگوں نے بچی کو زمین پر گرنے سے پہلے ہی پکڑ لیا،تاہم اس دوران بچی کو معمولی زخم آئے۔حادثے کے بعد فیسٹیول کی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔


%d bloggers like this: