تحریک انصاف سے علیحدگی کی خبریں! ندیم افضل چن میدان میں آگئے، دوٹوک اعلان

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں اب کوئی عہدہ نہیں لینا چاہتا تاہم میں حصہ تحریک انصاف کا ہی رہوں گا۔



تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ میں آج بھی تحریک انصاف کا حصہ ہوں، میں نے اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کی ہے ، تحریک انصاف سے نہیں۔


دوسری جانب نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ندیم افضل چن اس لیے مستعفی ہوئے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان اپنی ضد پر ارے رہے اور سانحہ مچھ کے متاثرین کے لواحقین سے ملنے نہ گئے۔


کچھ روز قبل ندیم افضل چن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں یہ بھی کہا تھا کہ ’’اے بے یارومددگار معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں‘‘۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ندیم افضل چن اور عمران خان میں کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے، معاون خصوصی کی حیثیت سے بھی ندیم افضل چن کبھی بھی وزیر اعظم کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے تھے اور انہوں نے مخالفین پر تنقید نہیں کی تھی۔


وزیر اعظم عمران خان کو ندیم افضل چن کا استعفیٰ وصول ہوگیا ہے اسے منظور کرنا ہے یا نہیں وزیر اعظم کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔




%d bloggers like this: