جان ریمبو نے گیسٹ ہاؤس کے” مسٹر شمیم” کو ڈھونڈ نکالا

جان ریمبو نے گیسٹ ہاؤس کے" مسٹر شمیم" کو ڈھونڈ نکالا

پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر نشر کیے جانے والے مشہور ڈرامہ سیریل "گیسٹ ہاؤس” کے جان ریمبو نے ڈرامے میں مسٹر شمیم کا کردار ادا کرنے والے خالد حفیظ خان کو برسوں بعد ڈھونڈ نکالا۔

ڈرامہ سیریل گیسٹ ہاؤس میں جان ریمبو کا کردار ادا کرنے والے افضل خان نے اسی ڈرامے کے ایک اور اہم کردار مسٹر شمیم کو ڈھونڈ نکالا، جو سالوں سے غائب تھے۔

افضل خان نے خالد حفیظ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور ڈھیر ساری گفتگو بھی کی، خالد حفیظ نے انہیں اپنا گھر اور چھوٹا سا با غیچہ دکھایا جہاں وہ اپنا باغبانی کا شوق پورا کیا کرتے ہیں۔

گفتگو کے دوران خالد حفیظ نےبتایا کہ میں نے گیسٹ ہاؤس سے پہلے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کی مگر مجھے کامیابی اور شہرت نہیں ملی، مگر جو شہرت مجھے اس ڈرامے سے ملی وہ آج بھی قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سی فلموں اور ڈراموں کی آفرز ہوئیں مگر میں اسلام آباد نہیں چھوڑ سکتا، مجھے االلہ نے بہت عزت دی اب کسی چیز کی خواہش نہیں ہے کہ اداکاری کروں۔

یاد رہے کہ 90 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے اس مزاحیہ ڈرامے گیسٹ ہاؤس نے اس وقت مداحوں کی دلوں میں وہ جگہ بنائی کہ اس میں اداکاری کرنے والے اداکاروں کو آج بھی لوگ ان کے کرداروں کے ناموں سے پکارتے ہیں۔

The post جان ریمبو نے گیسٹ ہاؤس کے” مسٹر شمیم” کو ڈھونڈ نکالا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: