جاوید ہاشمی کے داماد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی کیخلاف ایس ڈی او واپڈا کودھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ زاہد بہار ہاشمی کی رہائش گاہ پر بجلی کے3 ماہ کے بل واجب الادا تھے، بل ادا نہ کرنے پر واپڈا عملے نے زاہد بہار ہاشمی کے 2 میٹر کاٹ دیئے تھے۔مقدمے کے متن
میں کہا گیا ہے کہ بجلی کاٹے جانے پر زاہد بہار ہاشمی نے مشتعل ہوکر ایس ڈی او واپڈا مخدوم رشید کو دھمکیاں دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گھر کی بجلی کاٹے جانے پر جاوید ہاشمی کا کہنا

تھا کہ کسی کے اشاروں پر میرے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر قوم کو یکجا کیا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: