جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق خبروں کی سپریم کورٹ نے تردید کردی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق خبروں کی سپریم کورٹ نے تردید کردی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آئندہ دنوں میں کسی بینچ کا حصہ نہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میڈیا پر رپورٹ ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، درحقیقت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصورعلی شاہ پر مشتمل ایک بینچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم جسٹس منصور علی شاہ کی علالت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصورکی علالت کے باعث جسٹس فائز عیسیٰ کے پرسنل سیکرٹری کی جانب سے درخواست دی گئی کہ وہ اس دوران چیمبر ورک کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے قاضی فائز عیسیٰ کی اس درخواست پر انہیں چیمبر ورک کی اجازت دیدی ہے۔

The post جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق خبروں کی سپریم کورٹ نے تردید کردی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: