جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے نیب کو لکھے خطوط میں کیا سوالات کیے؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے نیب کو لکھے خطوط میں کیا سوالات کیے؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے نیب کو دو خط تحریر کئے ہیں جن میں انہوں نے احتساب اور داخلہ امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر سے متعلق اپنے سوالات سے متعلق جواب طلب کئے ہیں۔

نیب کو لکھے گئے پہلے خط میں سرینا عیسیٰ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا شہزاد اکبر نیب کے ترجمان ہیں؟ اگرہیں توتعیناتی کا لیٹر دیاجائے، قومی احتساب بیورو اور مرزا شہزاد اکبر کا کیا تعلق ہے؟

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی جانب سے نیب سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا شہزاد اکبر نیب کی جانب سے براڈ شیٹ کے مالک ،نمائندوں سے ملے؟، اگر شہزاد اکبر نے ملاقاتیں کیں تو ان سے کیا حاصل ہوا؟

سرینا عیسیٰ نے سوال کیا کہ کیا ایسیٹ ریکوری میں تعیناتی سے متعلق کوئی اشتہار جاری کیا گیا؟ کیا کمیٹی نے براڈ شیٹ کا انتخاب کیا؟ اس فیصلے کی کاپی دی جائے۔

انہوں نے یہ بھی سوال پوچھا کہ کس نے براڈشیٹ کو نیب اور حکومت پاکستان سے متعارف کرایا؟ براڈشیٹ کا انتخاب کس نے کیا؟ براڈ شیٹ سے معاہدے کا مسودہ کس نے تیار کیا؟ کیا براڈ شیٹ نے کوئی رقم یا اثاثہ ریکور کرنے میں مدد کی؟

معزز جج کی اہلیہ نے اپنے خطوط میں یہ بھی پوچھا ہے کہ اگر براڈ شیٹ کوئی ریکوری کرنے میں کامیاب ہوا ہے تو بتایا جائے کہ اس رقم کی ادائیگی کہاں اور کس کو کی گئی اس متعلق آگاہ کیا جائے۔ رقم کی ادائیگی کی اجازت کس نے دی؟

سرینا عیسیٰ نے اپنے خط میں سوال کیا کہ کیا اس سے پہلے کمپنی کی تصدیق کی گئی؟ کیا نیب کی جانب سے رشوت ادائیگی کے معاملے کو چیک کیا گیا؟ کیا نیب نے کوئی تحقیقات کیں کہ رقم ادائیگی کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا نیب نے تحقیقات کیں کہ رشوت کسی نیب یا حکومتی اہلکار کو تو نہیں ملی؟

سرینا نے ایک اور خط میں شہزاد اکبر کی ماضی میں نیب میں تعیناتی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کی نیب میں تعیناتی، مراعات، پاسپورٹ، شناختی کارڈ کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

The post جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے نیب کو لکھے خطوط میں کیا سوالات کیے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: