جس نےسودا کیا ہو وہ کشمیر کی کیسے بات کر سکتا ہے،احسن اقبال کی وزیراعظم پر تنقید

جس نےسودا کیا ہو وہ کشمیر کی کیسے بات کر سکتا ہے،احسن اقبال کی وزیراعظم پر تنقید

جس نےسودا کیا ہو وہ کشمیر کی کیسے بات کر سکتا ہے،احسن اقبال کی وزیراعظم پر تنقید

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پر نئے امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو مبارکباد دی تو لیگی رہنما احسن اقبال نے خوب آڑے ہاتھوں لیا، ٹویٹ کیا کہ ٹرمپ سینئر کے بعد اب ٹرمپ جونئیر عمران نیازی کے جانے کی باری ہے- نفرت اور تقسیم کی سیاست پاکستان میں بھی دفن ہو گی- انشاءاللہ

احسن اقبال نے طنزیہ انداز میں کہا کہ امریکا نے 2020کی غلطی درست کی ، اور اب وقت ہے کہ ہم پاکستان میں 2018 الیکشن چوری کی غلطی کی جلد از جلد اصلاح کریں۔

ساتھ احسن اقبال نے عمران خان کے ٹویٹ پر جواب دیا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ پاکستان کا سیلیکٹڈ وزیر اعظم اپنی پہلی ٹویٹ میں کشمیر کا سفیر بن کے امریکہ کے نو منتخب صدر سے ان کے لئے بات کرتا مگر جس نے کشمیر کا سودا کیا ہو وہ کیسے بات کر سکتا ہے؟

عمران خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ میں نومنتخب صدرکےجمہوریت پر عالمی سمٹ کےانعقادکیساتھ کرپٹ رہنماؤں کیجانب سےچوری شدہ قومی دولت چھپانے اورٹیکس چوری کےغیرقانونی ٹھکانوں کے خاتمےکیلئےانکےساتھ کام کرنےکاخواہاں ہوں افغانستان/خطےمیں امن کیلئےبھی ہم امریکہ کیساتھ کام جاری رکھیں گے۔

The post جس نےسودا کیا ہو وہ کشمیر کی کیسے بات کر سکتا ہے،احسن اقبال کی وزیراعظم پر تنقید appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: