جلسے سے جاتے ہوئے لوگ کیوں دکھائے؟ جیالوں کا سما نیوز کے رپورٹر پر تشدد

جلسے سے جاتے ہوئے لوگ کیوں دکھائے؟ جیالوں کا سما نیوز کے رپورٹر پر تشدد

کراچی جلسہ: خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی رپورٹنگ پر رپورٹر پر تشدد، کیمرہ چھیننے کی کوشش

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کے تحت کراچی میں باغ جناح میں ہونے والے جلسے کے دوران گھر واپس جانے والی خواتین کو روکنے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی رپورٹنگ کرنے پر جلسے کی انتظامیہ کی جانب سے رپورٹر پر تشدد کیا گیا اور اس سے کیمرہ چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔

جلسے میں زبردستی گیٹ بند کر کے خواتین کو گھر جانے سے روکا جا رہا تھا، جس پر نجی ٹی وی کے رپورٹر کی جانب سے پوچھا گیا کہ خواتین کو کیوں گھر جانے نہیں دیا جارہا، جس پر وہاں پر موجود انتظامیہ کے کارکنوں نے میڈیا کارڈ مانگنے کے ساتھ بد تمیزی کرنا شروع کر دی اور رپورٹر کے ہاتھ سے کیمرہ چھیننے کی کوشش کی جو نہ دینے پر اس پر تشدد کیا گیا۔ جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

رپورٹر پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ” مجھے رپورٹر پر ہوئے تشدد کے بارے میں پتہ چلا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، مذکورہ واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے میں نے پہلے ہی ذمہ داروں کی نشاندہی کرنے کا حکم دے دیا ہے اور جس نے بھی رپورٹر پر تشدد کیا ہے اسے سامنے لا کر ضرور سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خواتین کو زبردستی روکنے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ” ‏پی ڈی ایم کے جلسے سے جو خواتین واپس جانا چاہ رہی ہیں ان کو زبردستی روکا جا رہا۔ گیٹ زبردستی بند کر دئیے گئے۔ سما ٹی وی پر ساری فوٹیج چل رہی ہے۔ شرمناک”

واضح رہے کہ جلسے سے قبل بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جیالیاں جگہ خالی رہ جانے کے باعث ایک دوسرے سے الجھ پڑی تھیں، اس کے علاوہ نون لیگی کارکنان بھی مزار قائد کے مرکزی کے گیٹ پر موبائل کی وجہ سے جھگڑ پڑے تھے۔

The post جلسے سے جاتے ہوئے لوگ کیوں دکھائے؟ جیالوں کا سما نیوز کے رپورٹر پر تشدد appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: