جمائما خان اور اداکارہ سجل علی کی فلم کے سیٹ سے تصاویر، کونسی فلم بن رہی ہے؟

کچھ عرصہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جمائما خان اپنی زندگی کے مختلف واقعات جیسے عمران خان سے پیار اور شادی کے عرصے کے دوران گزاری گئی زندگی پر ایک فلم بنانے جا رہی ہیں۔

اب یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم "what’s love got to do with it” میں ادکارہ سجل علی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ فلم جمائما خان کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہے جو انسٹنٹ پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔

اس فلم کے حوالے سے جمائما خان نے بھی گزشتہ سال اعلان کیاتھا کہ وہ ایک ROMCOM رومانوی اور مزاحیہ فلم بنانے جا رہی ہیں۔ اس فلم کے حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کو نہ صرف جمائما خان پروڈیوس کر رہی ہیں بلکہ یہ فلم انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔

جمائما خان اور سجل علی نے حال ہی میں فلم "what’s love got to do with it” کے سیٹ سے لی گئی تصاویر جاری کی ہیں جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر بھارت کے مشہور فلم ساز شیکھر کپور ہوں گے جنہوں نے مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی مشہور فلمیں بنائی ہیں۔
اس فلم میں سجل علی کے علاوہ بھارتی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گی، مزید اداکاروں میں ایماتھامپسن، للی جیمز، شاہد لطیف و دیگر شامل ہوں گے۔

The post جمائما خان اور اداکارہ سجل علی کی فلم کے سیٹ سے تصاویر، کونسی فلم بن رہی ہے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: